0
Saturday 26 Oct 2019 08:48

طاہرالقادری نے پاکستان کے عدالتی نظام پر افسوس کا اظہار کر دیا

طاہرالقادری نے پاکستان کے عدالتی نظام پر افسوس کا اظہار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے قانونی، عدالتی، ریاستی نظام نے جتنا خیال ایک انسانی جان کا رکھا ہے کاش یہ نظام اتنا ہی خیال سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید کی جانیوالی 14 جانوں اور سانحہ ساہیوال کی 4 جانوں کا بھی رکھتا، کاش اس نظام میں ’’غریب جان‘‘ اور ’’امیر جان‘‘ دونوں کیلئے قانون اور انصاف کا پیمانہ ایک جیسا ہوتا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ 5 سال کے بعد ماڈل ٹاؤن کی شروع ہونیوالی غیر جانبدارانہ واحد تفتیش کو بھی روک دیا گیا، اس نظام میں مظلوموں کی غیر جانبدار تفتیش کو بھی مکمل ہونے کی اجازت نہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ جتنا خیال اس نظام نے ’’ایک انسانی جان‘‘ کا رکھا کاش یہ نظام اتنا ہی خیال سانحہ ساہیوال کی 4 انسانی جانوں کا بھی رکھتا جن کے سارے قاتل بری ہو گئے ہیں کیونکہ طاقتور قاتلوں کیخلاف اس نظام میں کوئی شہادت اور گوائی دستیاب نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے معاملے میں چونکہ ٹھوس شہادتیں اور گواہیاں دستیاب ہیں اور اس کیس میں نہ مدعی سرنڈر کررہے ہیں اور نہ گواہ سرنڈر کر رہے ہیں، اس لیے اس کیس کی تفتیش معطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن غریبوں نے ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے بیگناہ قتل پر احتجاج کیا تھا وہ سوا سو افراد پنجاب کی جیلوں میں پانچ پانچ سال کی قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔ افسوس صد افسوس۔
خبر کا کوڈ : 824001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش