0
Saturday 26 Oct 2019 22:29
اپنی سرزمینوں پر واپسی کے سلسلے کا 80 واں احتجاجی مظاہرہ؛

غاصب اسرائیلی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ 77 فلسطینی زخمی

غاصب اسرائیلی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ 77 فلسطینی زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں ہر جمعے کے روز اپنی سرزمینوں پر واپسی کے عنوان سے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کے 80 ویں احتجاجی مظاہرے کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں نے سرحد پار سے اندھا دھند فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کر کے 77 بیگناہ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 33 مظاہرین غاصب صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے، جبکہ باقی آنسو گیس کے شیل لگنے سے زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز ہزاروں فلسطینیوں نے خان یونس کے "العودہ مہاجر کیمپ" سمیت اسرائیلی سرحد کیساتھ ساتھ کئی ایک مقامات پر پرزور احتجاجی مظاہرے کئے، جن کے دوران وہ فلسطینی بیگناہ قیدیوں کی آزادی، مسجد الاقصی تک دسترسی اور اپنی سرزمینوں پر واپسی کے اپنے حق کے حصول کیلئے نعرہ بازی کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 824150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش