0
Tuesday 29 Oct 2019 15:03

لاہور ہائیکورٹ، ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاد کی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ، ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاد کی درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاد کیلئے دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کہا ایسے معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاد کے لئے دائر کی جانیوالی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔ درخواست میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ ملک میں موجود 70 سالہ پارلیمانی نظام مکمل ناکام ہو چکا ہے، سیاستدان اور بیوروکریٹس کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے جبکہ عدالتی نظام مکمل آزاد اور شفاف نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اسلامی صدارتی نظام ملک کی اہم ترین ضرورت ہے، عدالت اس نظام کو رائج کرنے کیلئے ریفرنڈم کرانے کا حکم دے۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ ایسے معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی۔
 
خبر کا کوڈ : 824513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش