0
Thursday 31 Oct 2019 09:56

رحیم یار خان، ٹرین میں آتش زدگی سے 40 افراد جاں بحق، وزیر ریلوے کا تحقیقات کا حکم

رحیم یار خان، ٹرین میں آتش زدگی سے 40 افراد جاں بحق، وزیر ریلوے کا تحقیقات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کی جانب سے چولہے وغیرہ لے جانے پر پابندی ہے، آتشزدگی واقعہ میں ریلوے کی نہیں مسافروں کی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے لوگ اجتماع میں جا رہے تھے، تبلیغی جماعت کے لوگوں کے پاس چولہا اور سلنڈر موجود تھے، آگ مسافروں کے پاس موجود گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی، تحقیقات کریں گے مسافر سلنڈر لیکر کون سے سٹیشن سے چڑھے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کہ اطلاعات کے مطابق تبلیغی جماعت کے ارکان ناشتہ بنا رہے تھے کہ سلینڈر پھٹ گیا جس سے پوری بوگی آگ کی لپیٹ میں آ گئی جس کے بعد دیگر بوگیوں تک بھی آپ پھیل گئی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے مسافروں سے ٹرین میں کھانا نہ بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آگ اکانومی کلاس میں لگی، مسافروں نے ٹرین سے کود کر جانیں بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھاریاں اور ملتان میں برن یونٹس ہیں، شدید زخمیوں کو رحیم یار خان منتقل کیا جا رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ بوگیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ادھر محکمہ ریلوے نے معلومات کیلئے ہیلپ لائن 03008060780 نمبر جاری کردیا ہے جس سے زخمیوں اور جاں بحق افراد کے حوالے سے معلومات لی جا سکتی ہیں۔ دوسری جانب پاک فوج کے جوان جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ یاد رہے کہ کراچی سے آنیوالی ٹرین تیز گام ایکسپریس میں رحیم یار خان کے قریب لیاقت پور کے مقام پر آتشزدگی سے 71 افراد جاں بحق اور 39 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 15 لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔
خبر کا کوڈ : 824810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش