0
Saturday 2 Nov 2019 15:05

ایف بی آر کی سروے رپورٹ کراچی سے سب زیادہ ریونیو ملنے کا ثبوت ہے، میئر کراچی

ایف بی آر کی سروے رپورٹ کراچی سے سب زیادہ ریونیو ملنے کا ثبوت ہے، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے سروے نے ہماری بات سچ ثابت کردی کہ ملک میں سب سے زیادہ ریونیو کراچی ہی سے جمع ہوتا ہے، مگر کراچی کے شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کی خراب صورتحال میں اتنا زیادہ ریونیو جمع کرنے والا شہر ہے، اس کے بنیادی مسائل حل اور انفراسٹرکچر کو بہتر کردیا جائے تو ریونیو میں کتنا اضافہ ہوگا اس سروے رپورٹ سے پالیسی سازوں کو اندازہ ہوجانا چاہیئے۔ ایف بی آر کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں سے ریونیو جمع کرنے کے حوالے سے سروے رپورٹ کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ایف بی آر نے ملک کے بڑے شہروں، مارکیٹوں کے سروے کے نتائج جاری کئے ہیں اور ہر شہر سے اس سروے کے لئے چند مارکٹیں منتخب کی گئی ہیں، کراچی کی مارکیٹوں صدر، طارق روڈ، کلفٹن، گولیمار، ڈی ایچ اے، گلستان جوہر سے 30.87 ارب روپے ریکارڑ ریونیو اور ٹیکس فائلرز کی تعداد  85020 ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ملک کو خراب معاشی صورتحال سے نکالنے کے لئے کراچی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، یہاں کا انفراسٹرکچر درست کرکے پانی، سیوریج، صفائی اور ٹرانسپورٹ جیسے مسائل حل کرکے ریونیو کو زیادہ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ کراچی کے مسائل پر کوئی بھی توجہ دینے کے لئے تیار نہیں، ٹوٹی سڑکیں، بہتے گٹر، بوسیدہ ٹرانسپورٹ کا نظام پالیسی سازوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، کھربوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود کراچی کے حصے میں نہ کوئی میگا پروجیکٹ اور نہ ہی کوئی ترقی کا منصوبہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 825243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش