0
Saturday 2 Jul 2011 22:33

سی این جی کی فی کلو قیمت 100 روپے سے بڑھنے کا خدشہ

سی این جی کی فی کلو قیمت 100 روپے سے بڑھنے کا خدشہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ گیس کی قیمتوں میں انہتر فیصد اضافے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں جس کے بعد سی این جی کی فی کلو قیمت سو روپے سے بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ وزارت پٹرولیم نے اس سلسلے میں سمری وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھیج دی ہے اور اگر یہ سمری منظور ہو گئی تو آئندہ چند روز میں ایل پی جی کی قیمت میں بھی پانچ روپے کلو اضافے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کو بھیجی گئی سمری میں یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 69 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ جس کے بعد سی این جی کی فی کلو قیمت 100 روپے سے بڑھ جائے گی۔
گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے 15فیصد اور صنعتی شعبے کے لئے گیس کی قیمتوں میں اٹھارہ فیصد سے زائد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجلی کی پیداوار کیلئے گیس کی قیمت چھتیس فیصد اور کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس چھیانوے فیصد مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایل پی جی کے دو بڑے پروڈیوسرز او جی ڈی سی ایل اور پارکو نے فی ٹن قیمت میں آٹھ سے گیارہ ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سے دو روز میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت پانچ روپے تک بڑھ جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 82545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش