0
Saturday 9 Nov 2019 12:16

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ہندوستان پر منفی اثرات کا باعث بنے گا، عبدالغفور حیدری

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ہندوستان پر منفی اثرات کا باعث بنے گا، عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما عبد الغفور حیدری نے بابری مسجد سے متعلق بھارتی فیصلے کو تاریخ پر طمانچہ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے انتہا پسند ہندوؤں کا ساتھ دے کر ثابت کردیا کہ نئی دہلی اب سیلوکر نہیں بلکہ انتہاپسند ہندوؤں کی جگہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس اس بات پر ہے کہ نریندر مودی کے برسراقتدار آنے پر مسلمانوں کے قتل عام میں اضافہ ہوا لیکن دنیا ان مظالم پر توجہ نہیں دے رہی۔ جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ عالمی برادری نریندر مودی کے ظالم و ستم پر توجہ کیوں نہیں دے رہی؟۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ہندوستان پر منفی اثرات کا باعث بنے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 826387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش