0
Sunday 10 Nov 2019 06:42

کرتارپور راہداری ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کی ایک اچھی مثال ہے، امریکہ

کرتارپور راہداری ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کی ایک اچھی مثال ہے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے راہداری کھلنے پر دونوں ملکوں کو مبارکباد دی ہے۔ ویڈیو بیان میں مورگن اورٹیگس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان راہداری کھلنے پر خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کرتارپور راہداری کو امریکہ پڑوسیوں کے درمیان ایک اچھی مثال کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کرتارپور راہداری کو مذہبی آزادی کے فروغ کی جانب ایک قدم قرار دیا۔ مورگن اورٹیگس کے مطابق کوریڈور سے سکھ گردوارہ کرتارپور صاحب آ سکیں گے جو پاکستان کے اندر ان کا مقدس مقام ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 826566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش