0
Wednesday 13 Nov 2019 15:11

جرمن سفیر کی منصورہ لاہور میں لیاقت بلوچ سے ملاقات

جرمن سفیر کی منصورہ لاہور میں لیاقت بلوچ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے سفیر برنارڈ شلک کی لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آمد، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امیرالعظیم، عبدالغفارعزیز اور فرید احمد پراچہ بھی موجود تھے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بتایا کہ ملاقات میں مسلہ کشمیر پر بات چیت ہوئی ہے، بھارتی مظالم کے خلاف جرمن سفیر کو تفصیل سے بتایا اور جرمن سفیر کو قومی سیاست میں جماعت اسلامی کے کردار کے بارے میں بریف کیا گیا۔

اپوزیشن کے جاری دھرنے کے حوالے سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ جرمن سفیر کو بتایا ہے کہ جماعت اسلامی اپوزیشن کے مطالبات کی سیاسی حمایت کرتی ہے۔ جرمن سفیر نے کہا کہ ان کی حکومت نے بھارت کے سامنے موقف اٹھایا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ختم ہونی چائیے۔ لیاقت بلوچ نے مزید بتایا کہ جرمن سفیر نے کہا کہ وہ بھارتی آئین میں کشمیر کے حوالے سے تبدیلی کو تسلیم نہیں کرتے۔ مہمان سفیر کو اس موقع پر جماعت اسلامی کی جانب سے تحائف بھی دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 827136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش