0
Wednesday 13 Nov 2019 16:48
فردوس عاشق اعوان کا لاہور میں مٹر 5 روپے کلو فروخت ہونیکا مضحکہ خیز بیان

گورنمنٹ کی روٹیاں کھانیوالی فردوس عاشق اعوان عوام کے درد کو کیا جانیں، مٹر کی قیمت بتانے پر عوام کا ردعمل

گورنمنٹ کی روٹیاں کھانیوالی فردوس عاشق اعوان عوام کے درد کو کیا جانیں، مٹر کی قیمت بتانے پر عوام کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ بعض ذرائع کے مطابق لاہورکی مارکیٹوں میں مٹر کی فی کلو قیمت 120 روپے تک جاپہنچی ہے، جبکہ کراچی میں مٹر 240 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جبکہ لاہور کی مارلیٹس میں ایسا کچھ بھی نہیں، لاہور میں بھی مٹر کی قیمت 220 سے 240 روپے فی کلو اور ٹماٹر کی قیمت 280 سے 285 روپے کلو تک ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں 5 روپے فی کلو مٹرکی فروخت کا دعویٰ کیا تھا، تاہم ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ لاہور کی مارکیٹوں میں مٹر کی قیمت 200 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ شہريوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث 2 وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ منڈی والوں کا کہنا ہے کہ پیچھے سے مہنگا مٹر آنے کی وجہ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ "گورنمنٹ کی روٹیاں کھانے والی فردوس عاشق اعوان عوام کا درد کیا جانے"۔ کراچی میں بھی مٹر کی قیمت 240 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ 5 روپے میں مٹر کی صرف تین پھلیاں دستیاب ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 827179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش