0
Wednesday 13 Nov 2019 19:26

کلبھوشن سے متعلق فیصلے کے اطلاق کے لیے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، جنرل آصف غفور

کلبھوشن سے متعلق فیصلے کے اطلاق کے لیے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، جنرل آصف غفور
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن جادھو کے حوالے سے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی افواہوں کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے کلبھوشن جادھو سے متعلق فیصلے کے اطلاق کے لئے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مختلف قانونی پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے، اور اس حوالے سے حتمی صورتحال سے وقت کے ساتھ آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے 17جولائی 2019ء کو  پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کردی۔ تاہم  اپنے فیصلے میں عالمی عدالت انصاف نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی دے اور اسے دی جانے والی سزا پر نظر ثانی کرے۔




 
خبر کا کوڈ : 827204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش