0
Saturday 16 Nov 2019 11:54

وزیراعظم نے دو روز کیلئے سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کر دیں

وزیراعظم نے دو روز کیلئے سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کر دیں
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ہفتے اور اتوار کے لیے تمام سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کردی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ہفتے اور اتوار کو بھی سرکاری اور سیاسی امور کی انجام دہی میں مصروف رہتے تھے۔ ہفتہ وار 2 روزہ چھٹیوں میں بھی وہ اہم سیاسی ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم اب طویل عرصے بعد وزیراعظم ویک اینڈ اہل خان خانہ کے ساتھ گزاریں گے۔ طویل عرصے بعد وزیراعظم عمران خان نے ہفتے اور اتوار کے لیے سرکاری وپارٹی مصروفیات ترک کردی ہیں اور اس دوران کسی بھی قسم کی سرکاری و پارٹی مصروفیات کا حصہ نہیں بنیں گے جب کہ وہ دو روز تک بنی گالہ میں کوئی ملاقات یا کسی اجلاس کی صدارت بھی نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 827655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش