0
Saturday 16 Nov 2019 15:25

اتحادی جماعت ایم کیو ایم تحریک انصاف کی حکومت سے مایوس

اتحادی جماعت ایم کیو ایم تحریک انصاف کی حکومت سے مایوس
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے مایوس ہوگئی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے مایوس ہے، وزیراعظم نے کراچی کے لئے 162 ارب کا اعلان کیا مگر ابھی تک وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے مسائل سے گورنر سندھ کو آگاہ کرتے رہتے ہیں، کراچی پورے ملک کو چلا رہا ہے اور پی ٹی آئی ارکان نے اس شہر کو کیا دیا؟ عامر خان کا کہنا تھا کہ میئر کے پاس اختیارات نہیں، وہ گریڈ ایک سے 4 کا ملازم تک بھرتی نہیں کرسکتا، اختیارات کے بغیر میئر کام کیسے کر ےگا۔ ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ کراچی میں سیوریج کا کوئی نظام نہیں، تمام چیزوں کی سب سے زیادہ ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 827721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش