0
Saturday 16 Nov 2019 18:03

ڈی آئی خان، لڑکی کو برہنہ کر کے گھمانے والا مرکزی ملزم گرفتار

ڈی آئی خان، لڑکی کو برہنہ کر کے گھمانے والا مرکزی ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 برس قبل لڑکی کو برہنہ کر کے گلی میں گھمانے والے مرکزی مفرور ملزم نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مرکزی ملزم سجاول، ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) دلاور خان بنگش کے دفتر میں پولیس کے سامنے پیش ہوگیا۔ واضح رہے کہ سجاول پر اکتوبر 2017ء میں ایک لڑکی کو برہنہ کر کے گلی میں گھمانے کا الزام ہے، پولیس نے اس معاملے میں دو دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا تھا، جبکہ اسوقت سجاول فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کے فرار ہونے کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرنے کیلئے کراچی اور پنجاب کے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کیس کی حالیہ سماعت پر پشاور ہائی کورٹ نے اہم ملزم کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

علاوہ ازیں عدالت نے ملزم کی عدم گرفتاری پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس اور علاقے کے ضلعی پولیس افسر کو طلب کرلیا تھا۔ جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ نے آئندہ سماعت کیلئے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے دونوں پولیس افسران کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل عدالت عالیہ کے بینچ نے 22 نومبر 2017ء کو متاثرہ لڑکی کی جانب سے دائر درخواست کو نمٹا دیا تھا۔ ساتھ ہی عدالت عالیہ نے آئی جی پی کو ہدایت کی تھی کہ وہ تفتیش سے متعلق رپورٹ پی ایچ سی کے ہیومن رائٹس سیل کے ڈائریکٹر کو پیش کریں۔
خبر کا کوڈ : 827748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش