0
Wednesday 20 Nov 2019 20:08

سندھ نے وفاق سے اپنی گرڈ کمپنی قائم کرنے کا لائسنس حاصل کرلیا، امتیاز شیخ

سندھ نے وفاق سے اپنی گرڈ کمپنی قائم کرنے کا لائسنس حاصل کرلیا، امتیاز شیخ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام  کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ سندھ نے خاصی تگ و دو کے بعد بالاخر وفاقی حکومت سے بجلی کی ترسیل کے لئے صوبے میں پہلے سے قائم اور فعال سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (STDC) کے لئے صوبائی گرڈ کمپنی کا باقاعدہ لائسنس حاصل کرلیا ہے۔ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جسے اپنی گرڈ کمپنی بنانے کا لائسنس ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس کا حصول پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی مسلسل مدد کے سبب ممکن ہوسکا اور محکمہ توانائی کے افسران کی لگن اور محنت نے بھی اس مشکل ہدف کو حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیر توانائی نے بتایا کہ ایس ٹی ڈی سی کو لائسنس ملنے کی بڑی وجہ نوری آباد میں اس کی 132 کلو واٹ کی اپنی ڈالی گئی ٹرانسمیشن لائن کی بہترین کارکردگی ہے۔
 
امتیاز احمد شیخ نے بتایا کہ نیپرا NEPRA کے متعین کردہ انڈیکیٹرز کے مطابق کمپنی اپنی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے سالانہ 131 گھنٹے ٹرانسمیشن لائن بند کرنے کی مجاز ہے جبکہ ایس ٹی ڈی سی نے اپنے پہلے سال میں یہی کام محض 61 گھنٹوں کی ٹرانسمیشن لائن کی بندش کے دورانیہ میں مکمل کیا جو کہ ایس ٹی ڈی سی کی ایک ریکارڈ کارکردگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نوری آباد کے 100 میگا واٹ کے گیس پر چلنے والے پاور پلانٹ سے ایس ٹی ڈی سی کی 132 کلو واٹ کی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے کے الیکٹرک کو ملنے والی بجلی اسے دیگر ذرائع سے ملنے والی بجلی سے مقابلتاً سستی ہے۔
خبر کا کوڈ : 828232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش