0
Thursday 21 Nov 2019 17:51

وفاقی حکومت ایران سے ٹماٹر منگوانا بند کرے، سندھ کے ٹماٹر تیار ہیں، وزیر زراعت سندھ

وفاقی حکومت ایران سے ٹماٹر منگوانا بند کرے، سندھ کے ٹماٹر تیار ہیں، وزیر زراعت سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایران سے ٹماٹر منگوانا بند کرے، سندھ کے ٹماٹر تیار ہیں، وفاق نے کبھی بھی سندھ صوبے کو فائدہ نہیں پہنچایا، ہمیشہ نقصان ہی دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ٹماٹر اور پیاز بیرون ملک سے منگوانے کی مخالفت کردی ہے۔ وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ کے ٹماٹر اور پیاز منڈیوں میں آنا شروع ہوگئے ہیں، 26 ہزار ایکٹر پر ٹماٹر کی کاشت ہوئی ہے، ٹماٹر کی پیدائش 2 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 56 ہزار ایکٹر پر پیاز کی کاشت ہوئی ہے، اس سال ایک ہزار میٹرک ٹن پیاز کی کاشت زیادہ ہوئی، حیدرآباد، ٹھٹہ، سجاول، بدین، میرپور خاص اور سانگھڑ میں ٹماٹر اور پیاز کی فصل تیار ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ٹماٹر اور پیاز بیرون ملک سے منگوانے پر صوبے کی زراعت اور کاشتکاروں کو شدید نقصان پہنچے گا، اس سال ٹماٹر اور پیاز کی کاشت سندھ میں پہلے سے زیادہ ہوئی ہے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ ملک میں ٹماٹر مہنگے ہونے کی ذمہ دار بنی گالا حکومت ہے، سندھ کے کاشتکار پہلے ہی بیرون ممالک سے آنے والے جعلی بیج سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایران سے ٹماٹر منگوانا بند کرے، سندھ کے ٹماٹر تیار ہیں، وفاق نے کبھی بھی سندھ صوبے کو فائدہ نہیں پہنچایا، ہمیشہ نقصان ہی دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 828325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش