0
Saturday 23 Nov 2019 10:11

بی جے پی کی کشمیر پالیسی تباہ کن ہے، جی اے میر

بی جے پی کی کشمیر پالیسی تباہ کن ہے، جی اے میر
اسلام ٹائمز۔ بھارتی جنتا پارٹی کی سربراہی والی بھارتی حکومت کی کشمیر پالیسی کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کانگریس کے جموں و کشمیر ریاست کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ اعتماد سازی کی فضا قائم کرنے کے لئے نظربند سیاسی لیڈروں کی رہائی، مکمل مواصلاتی رابطے اور سیاسی سرگرمیوں کی بحال ناگزیر ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو کے حالیہ بیان کو ذاتی پسند سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ اقدام سے کشمیر میں حالات کو معمول پر نہیں لایا جاسکتا ہے بلکہ اس کے لئے ملکی سطح پر مثبت سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سرینگر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ تباہ کن غیر یقینی اور تذبذب سے بھرپور صورتحال کے لئے بی جے پی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کی سربراہی والی حکومت نے جو کشمیر پالیسی اپنائی ہے وہ تباہی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو لئے گئے فیصلہ جات کے بعد سے کشمیر مین پیدا شدہ صورتحال کے لئے بھاجپا ہی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے مواصلاتی خدمات خاص طور پر انٹرنیٹ سروس کی بحالی پر زور دیا۔
 
خبر کا کوڈ : 828550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش