0
Saturday 23 Nov 2019 13:22

غیرملکی فنڈگ کیس میں جعلی اکاؤنٹس نکل آئے تو سیاست چھوڑ دوں گا، عثمان ڈار

غیرملکی فنڈگ کیس میں جعلی اکاؤنٹس نکل آئے تو سیاست چھوڑ دوں گا، عثمان ڈار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کیخلاف غیرملکی فنڈگ کیس میں جعلی اکاؤنٹس نکل آئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو چیلنج کیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد ہم دونوں میں سے ایک سیاست چھوڑ دے گا۔ کیا آپ کو فیصلے کا پہلے سے علم ہے؟ اس سوال کے جواب میں عثمان ڈار نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں اس لیے پتا ہے کہ کیا فیصلہ آنا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کمیٹی نے پی ٹی آئی سے 10 سال کی معلومات منگوائی ہیں اور ہم 40 ہزار افراد کی رسیدیں دے چکے ہیں جنہوں نے فنڈز دیے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو کاغذات مانگے ہم نے فراہم کیے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ اپوزیشن کو آزادی مارچ میں ناکامی کے بعد الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دے دیا ہے اور اب ان کو چاہیے کہ تسلی رکھیں ایک دن غیرملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دامن بالکل صاف ہے اور ہم چھپ نہیں رہے کہ الیکشن کمیشن کی کمیٹی نے خود سماعت کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی فنڈنگ کیس میں ہمارا موقف مضبوط ہے اور ہم یہ کیس جیتیں گے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت کیخلاف 26 نومبر سے روزنہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سبق وکیل اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب فیصل حسین چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے حکمران جماعت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غیر قانونی طور پر فارن فنڈنگ لینے میں ملوث رہی ہے تو الیکشن کمیشن اس جماعت کو کالعدم قرار دے سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 828577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش