0
Wednesday 27 Nov 2019 13:32

لاہور، ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف وکلا کا احتجاج

لاہور، ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف وکلا کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف وکلا اور سول سوسائٹی  نے لاہور کی مال روڈ پر جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ  کیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے زیراہتمام وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد  نے جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ میں شامل وکلاء  نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کے مطالبے بارے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ وکلاء نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے واقعے پر ناروے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ناروے حکومت کے آشیرباد سے قرآن مجید شہید کرنے کی مذموم سازش کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ  کیا۔ وکلاء نے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 829293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش