0
Thursday 28 Nov 2019 23:07

حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 پیسے اضافے کی منظوری دیدی

حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 پیسے اضافے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے یکم دسمبر 2019 سے اگلے ایک سال کے لیے بجلی کی فی یونٹ پر 11 پیسے وصولی کے نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ای سی سی نے رواں مالی سال 2019-20 کی پہلی سہہ ماہی کے لیے نیپرا کی منظور شدہ 15 پیسے فی یونٹ سہہ ماہی اضافہ میں سے 11 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کے نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی، نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم دسمبر 2019 سے اگلے ایک سال کے لیے ہوگا۔

ملک میں بجلی کے کل تین کروڑ صارفین میں سے 300 یونٹس ماہانہ استعمال کرنے والے دو کروڑ گھریلو صارفین پراس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا، جبکہ باقی ایک کروڑ صارفین میں 60 لاکھ صارفین کے لیے7 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے مستقبل میں بجلی کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کو مزید جامع اور سہل بنانے کے لیے مشیر خزانہ و محصولات حفیظ شیخ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی، جس میں وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار،وزیر توانائی عمر ایوب خان، مشیر صنعت و پیداوار عبد الرزاق داوٴد اوروزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر شامل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 829603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش