0
Sunday 1 Dec 2019 21:41

ملتان، مجلس شہریان کے زیراہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

ملتان، مجلس شہریان کے زیراہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 
اسلام ٹائمز۔ مجلس شہریان ملتان کے زیراہتمام ناروے کے گستاخ قرآن ملعون کے خلاف کچہری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر ناروے کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کرکے اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے علاوہ سفیر کو ملک بدرکرنے سمیت ملعون کو فی الفور پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے ناروے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، احتجاجی مظاہرے کی قیادت مخدوم سید طارق عباس شمسی، سبطین رضا لودھی، غلام مصطفی قریشی، زاہد بلال قریشی نے کی، جبکہ اس موقع پر پروفیسر طارق قادری، پروفیسر برہان صابری، امیراللہ شیخ، مخدوم ارشد قریشی، آصف رضا گردیزی، مریم زہرہ قریشی، انجینئر عدنان جٹ، بشیر کوثر انصاری، عدنان مصطفی قریشی، مخدوم نثار احمد، کلیم اللہ یزدانی، غلام سرور صابری کے علاوہ سماجی، سیاسی، مذہبی رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جب تک ناروے حکومت گستاخ قرآن ملعون و مردود کو کیفرکردار تک نہیں پہنچاتی پاکستان کی حکومت کو ناروے سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کرکے اس کی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرنا چاہیئے، بلکہ ناروے کے سفیر کو بھی ملک بدر کیا جائے، قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی وجہ سے پاکستان سمیت عالم اسلام کے دل مجروح ہوئے ہیں اور پاکستان کی حکومت، غیور عوام ایسی مذموم حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالی کی نازل کردہ الہامی کتاب ہے جس میں دنیا بھر کے انسانوں کے لئے رہنما اصول موجود ہیں، اپنی زندگیوں کو صیح اصلاحی طریقے سے گزارنے کا پورا ایک نظام ہے، اللہ تعالی کی مقدس کتابوں کا تمام مذاہب احترام کرتے ہیں، ناروے میں اس قسم کی گستاخی قابل مذمت ہے۔ ملتان کے غیور عوام بھی اس عظیم سانحہ پر سراپا احتجاج ہیں جو اس قسم کی حرکت کو کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے، اس موقع پر مظاہرین نے گستاخ قرآن کو فی الفور پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کسی کو بھی اس قسم کی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 830153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش