0
Tuesday 3 Dec 2019 17:09

ترقی کیلئے غریب اور امیر کے درمیان عدم مساوات ختم کرنی ہو گی، عارف علوی

ترقی کیلئے غریب اور امیر کے درمیان عدم مساوات ختم کرنی ہو گی، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلابی اقدامات کئے جا سکتے ہیں، موجودہ حکومت کے عوام کی فلاح و بہبود کے احساس پروگرام میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ اسلام آباد میں ڈیجیٹل معاشرے میں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ جائزہ لے رہے ہیں کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے کیسے مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اہمیت دیتی ہے اور اس کے بہتر استعمال کیلئے شفاف طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ضرورت ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے مقامی طور پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع پیدا ہوں گے، ترقی کیلئے غریب اور امیر کے درمیان عدم مساوات ختم کرنی ہو گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ مثبت پہلو کے ساتھ ٹیکنالوجی کے منفی اثرات بھی ہوتے ہیں، ہمیں پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 830551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش