0
Thursday 5 Dec 2019 11:23

امریکا، پرل ہاربر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

امریکا، پرل ہاربر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ریاست ہوائی میں واقع پرل ہاربر نیول شپ یارڈ میں امریکی ملاح نے خودکشی کرنے سے قبل فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ’ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین تھے جبکہ زخمی ہونے والا شخص عام شہری ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے‘۔ قبل ازیں امریکی بحری اڈے کے ترجمان نے کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہونے والی فائرنگ کی اطلاعات پر ردعمل دیا تھا اور بیس کئی گھنٹوں تک لاک ڈاؤن رہا۔ عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ کمپیوٹر پر بیٹھے تھے جب انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی اور 3 افراد کو زمین پر گرے ہوئے دیکھا۔ یہ بتایا جارہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرل ہاربر نیول شپ یارڈ کے جنوب میں واقع داخلی حصے میں پیش آیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس میں امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 830886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش