0
Wednesday 11 Dec 2019 06:01

نظام ایسا ہونا چاہئے کہ لوگوں کو اراکین اسمبلی کی سفارش کی ضرورت نہ پڑے، رانا تنویر

نظام ایسا ہونا چاہئے کہ لوگوں کو اراکین اسمبلی کی سفارش کی ضرورت نہ پڑے، رانا تنویر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں نظام ایسا ہونا چاہئے کہ جس میں ایم این اے اور ایم پی اے کی سفارش کی ضرورت نہ پڑے لیکن جب ایم پی اے اور ایم این اے گھنٹہ گھر بن جائے تو پھر کیا ہوگا؟۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آئی تو اپوزیشن نے کہا کہ حکومت سے تعاون کریں گے، اس وقت حکمران طبقے نے بڑی خوبصورتی سے یہ بیانیہ بنایا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے اور میڈیا نے بھی اس میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہر ایشو پر بات ہوتی ہے، لیکن عمران خان نے بیسیوں ایسے ایشوز پر باتیں کی ہے جو روز ٹی وی پر دکھائی جاتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں نظام ایسا بن جائے کے لوگوں کومارا مارا نہ پھر نا پڑے اور ان کے مسائل حل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تو افسران سے یہ بھی کہنا پڑتا ہے کہ یہ بیچارا سائل مارا مارا پھر رہاہے اس کی بات تو سن لیں۔
 
خبر کا کوڈ : 832012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش