0
Saturday 14 Dec 2019 10:43

عمران خان سعودی عرب روانہ ہو گئے

عمران خان سعودی عرب روانہ ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان روضہ رسول پر بھی حاضری دیں گے۔ اس ضمن میں دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور وفود کے تبادلوں کا حصہ ہے۔ تاہم اس بارے میں عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حالیہ دورہ، ملائیشیا میں 18 سے 20 دسمبر تک منعقد ہونے والے کوالالمپور سربراہی اجلاس میں شرکت کے فیصلے پر سعودی عرب کے ناراض ہونے کے اشاروں کے بعد تشکیل دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 832627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش