0
Monday 16 Dec 2019 09:28

سانحہ اے پی ایس، 5 سال بیت گئے

سانحہ اے پی ایس، 5 سال بیت گئے
اسلام ٹائمز۔ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی۔ سانحے میں شہید ہونے والے اپنے پیاروں کی یاد میں والدین اور پوری قوم کی آنکھیں آج بھی پرنم ہیں۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی دعائیہ تقریبات انعقاد ہو گا جن میں شہداء کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی ہو گا۔ دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی 16 کی تاریخ ذہن میں تازہ ہو جاتی ہے، جب انسانیت کے دشمنوں نے پشاور میں آرمی پبلک سکول کو مقتل گاہ میں بدل دیا تھا۔ سانحہ اے پی ایس نے ملک سمیت دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کی آنکھوں کو نم کر دیا۔ شہدا میں ایک پرنسپل اور 16 سٹاف ممبرز سمیت 132 طلبہ شامل تھے۔ پانچ سال پورے ہونے کے بعد آج بھی بچھڑنے والوں کا غم اسی طرح تروتازہ ہے۔
 
جن والدین کے بچے بچ گئے وہ بھی اس ہولناک دن کو فراموش نہیں کر سکے، دہشت گردوں نے اسکول پر حملہ کرکے علم کی شمع بجھانا چاہی، مستقبل کے معماروں کو نشانہ بنا کر ملک اور سکیورٹی اداروں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی لیکن قوم کے حوصلے پست نہ ہوئے۔ اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد قوم نے نئے عزم کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی ٹھانی جو ملک بھر میں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمنوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ قوم کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول ورسک روڈ پشاور کے اندر قتل عام کرتے ہوئے اسکول کے طلبا اور پرنسپل طاہرہ قاضی سمیت 150 افراد کو شہید کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 832965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش