0
Monday 16 Dec 2019 11:07

سانحہ اے پی ایس، پشاور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سینٹر کے قیام کا وعدہ پورا نہ ہوسکا

سانحہ اے پی ایس، پشاور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سینٹر کے قیام کا وعدہ پورا نہ ہوسکا
اسلام ٹائمز۔ زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب خیبر پختونخوا دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا گڑھ تھا، اور پھر 16 دسمبر 2014 ء میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کی ہولناکی نے گذشتہ تمام سانحات کو مات دیدی۔ سفاک دہشت گردوں کے ایک گروپ نے اسکول میں داخل ہو کر اساتذہ اور طلبا پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 140 جانیں لقمہ اجل بنی، اس سانحہ کے صدمے نے نہ صرف کے پی کو بلکہ پورے پاکستان کو اپنی گرفت میں لے لیا، پشاور بھر کی مساجد سے چھوٹے تابوت میں جنازے اٹھنے اور لواحقین کو دلاسا دینے کے مناظر عام دکھائی دیتے تھے۔ پشاور کی تاریخ میں یہ ہولناک سانحہ تھا، تاہم سانحہ اے پی ایس پشاور کے بعد جلد ہی شہر اور ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی، مگر مذکورہ سانحہ کے زخم آج بھی تازہ اور جذبات مجروح ہیں۔ سانحہ اے پی ایس نہ صرف شہداء کے لواحقین کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑ گیا بلکہ ان تمام پاکستانیوں کے بھی جنہوں نے اس کی ہولناکی ٹیلی ویژن اسکرین پر دیکھی، اس اعصابی صدمے سے نکالنے کے حکومتی وعدوں کے باجود لواحقین اپنی مدد آپ کے تحت خاموشی سے اس کو سہہ رہے ہیں اور بعض تو تاحال صدمے سے باہر نہیں آ سکے۔

اے پی ایس حملے کے بعد حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ پشاور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سنٹر قائم کیا جائے گا، مگر دیگر وعدوں کی طرح یہ وعدہ بھی پورا نہ ہوا، صدمے سے دوچار لواحقین کیلئے مدد غیر متوقع اطراف سے آئی، صحافیوں، روحانی رہنما، اساتذہ اور ڈاکٹروں پر مشتمل رضاکاروں کی فوج اس حملے میں زندہ بچ جانے والوں، شہداء کے لواحقین اور ہر وہ شہری جو اس سانحہ سے جذباتی طور پر متاثر ہوا اسے نفسیاتی مدد فراہم کر رہی ہے۔ کنسلٹنٹ سکائٹرسٹ ڈاکٹر خالد مفتی نے بتایا کہ سانحہ اے پی ایس سے بلاواسطہ اور بالواسطہ 150متاثرہ افراد کا نفسیاتی علاج کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد پاک فوج نے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا مگر اے پی ایس حملے کی ہولناکی سے گزرنے والے پشاور کے باسیوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 832989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش