0
Monday 16 Dec 2019 12:52

ٹیکس چور پی ٹی آئی میں بیٹھے ہیں، شاہد خاقان عباسی

ٹیکس چور پی ٹی آئی میں بیٹھے ہیں، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سارے کرپٹ لوگ پی ٹی آئی میں ہیں، ٹیکس چور پی ٹی آئی میں بیٹھے ہیں، بات چیت کس بات پر کریں؟ کیا ضمیر بیچ دیں، چیئرمین نیب بتائیں پہلے ہوائیں کہاں سے آرہی تھیں؟۔ ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں دیگر نامزد ملزمان کی عدم موجودگی پر عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا معاملہ سیدھا سا ہے، چیف الیکشن کمشنر کے لیے اپوزیشن حکومت کے ایک نام پر اتفاق کر لے اور بلوچستان، سندھ کے ارکان کے لیے حکومت اپوزیشن کے تجویز کردہ نام مان لے۔ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توسیع معاملے کو کھیل تماشا نہ بنائیں، آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی قانون سازی ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 833034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش