0
Wednesday 18 Dec 2019 09:54

پنجاب یونیورسٹی نے بہاوالدین زکریا اور گجرات یونیورسٹی کے گریجوایٹس کے داخلے بحال کر دیئے

پنجاب یونیورسٹی نے بہاوالدین زکریا اور گجرات یونیورسٹی کے گریجوایٹس کے داخلے بحال کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی اور گجرات یونیورسٹی کے گریجوایٹس کے داخلے بحال، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب یونیورسٹی نے طلباء کے منسوخ کیے گئے داخلے بحال کر دیئے۔ پنجاب یونیورسٹی میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی اور گجرات یونیورسٹی کے طلباء کو ایم اے میں داخلے دیئے گئے تھے بعدازاں ان طلباء کے پاس رزلٹ کارڈز نہ ہونے کی بناء پر شعبہ جات سے ایڈمیشن منسوخ کر دیا گیا تھا، جس پر طلباء سراپا احتجاج رہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب یونیورسٹی کے 17 شعبہ جات کے سربراہان کو داخلے بحال کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
 
پنجاب یونیورسٹی ایڈمیشن کمیٹی کے فیصلے کے بعد رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی اور گجرات یونیورسٹی کے گریجوایٹس کو پنجاب یونیورسٹی نے سمیسٹر امتحانات میں بیٹھنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان کا کہنا ہے کہ طلباء کو داخلے عارضی طور پر بحال کیے گئے ہیں۔ جن شعبہ جات کو طلباء کے داخلے بحال کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ان میں انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری، انسٹیٹیوٹ آف کیمونیکیشن اسٹڈیز، اسلامیات، انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل اسٹڈیز، اپلائیڈ سائیکالوجی، زوالوجی، اردو، جغرافیہ، سیاسیات، فزکس، سوشل ورک، انگلش لٹریچر اور آئی ای آر کے شعبہ جات شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 833401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش