0
Saturday 21 Dec 2019 21:50

مودی حکومت آئینی تحفظ کیلئے لڑنے والوں کو بے رحمی سے کچل رہی ہے، پریانکا گاندھی

مودی حکومت آئینی تحفظ کیلئے لڑنے والوں کو بے رحمی سے کچل رہی ہے، پریانکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت آئین کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر لڑنے والے لوگوں کو بے رحمی سے کچل رہی ہے، ترمیمی قانون بھارتی آئین اور غریب عوام کے خلاف ہے۔ یہ بات انہوں نے بھارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون بھارت کے غریب عوام کے خلاف ہے، مودی سرکار کا یہ قدم بھارتی آئین کی روح کے منافی ہے۔ کسی بھی قیمت پر بابا صاحب امبیڈ کرکے آئین پر حملہ نہیں ہونے دیا جائے گا، بھارتی آئین پر ہونے والے اِسی حملہ کے خلاف ملک کے عوام سڑکوں پر لڑ رہے ہیں۔ ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہا کہ لوگ اپنے حقوق کی لڑائی سڑکوں پر لڑ رہے ہیں، لیکن مودی سرکار احتجاج کرنے والوں کےخلاف بے رحمی سے پیش آرہی ہے اور ظلم و جبر اور تشدد پر آمادہ ہے۔

ہندوستانی آئین کو بچانے کی تحریک ہندوستان کے سبھی حصوں میں جاری ہے، لیکن حکومت ہر طرف مظاہرین کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے، مودی سرکار اِن احتجاجی مظاہروں میں شامل ہونے والے نہتے طلباء، دانشوروں، سماجی کارکنوں، وکلا اور صحافیوں کو گرفتار کر رہی ہے، جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے جس طرح نوٹ بندی میں غریبوں کو لائن میں کھڑا کیا تھا، اب این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے نام پر لوگوں کو اُسی طرح سے لائن میں کھڑا کرنے کی تیاری میں ہے۔ حکومت اس کے لیے ایک تاریخ طے کرے گی اور ہر ایک ہندوستانی کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے اس تاریخ سے پہلے کوئی مستند دستاویز پیش کرنا ہوگی، اِس عمل میں سب سے زیادہ غریب اور محروم طبقہ کے لوگوں کو پریشان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 834133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش