0
Tuesday 24 Dec 2019 18:47

گجرات کا قصائی اب پورے بھارت کا قصائی بن چکا ہے، اشرف جلالی

گجرات کا قصائی اب پورے بھارت کا قصائی بن چکا ہے، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر دو قومی نظریہ بھارت میں جیتتا نظر آرہا ہے، بھارتی مسلمان شہریت بل کو بل میں داخل کرکے ہی دم لیں گے، ہند کے مسلمان خانہ بدوش نہیں, سرزمینِ ہند کے وارث ہیں، سرزمین ہند بھی سرزمینِ اسلام ہے، وہاں ہندو توا کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ ملیّہ دہلی اور علی گڑھ یونیورسٹی میں جلیانوالہ باغ کی تاریخ دہرائی گئی ہے، بھارت کی سڑکیں انسانی خون سے رنگین ہیں، گجرات کا قصائی اب پورے بھارت کا قصائی بن چکا ہے، قدرت کی لاٹھی بے آواز ہے، مودی بعض قوم پرست لوگوں کے ذریعے جو مشکلات پاکستان کیلئے کھڑی کرنا چاہتا تھا, خود ان کے بھنور میں پھنس گیا ہے، مودی کے جنونی ایجنڈے کیخلاف بھارت کے اندر سے علمِ بغاوت بلند ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھارت کا ہر شہر آزادی کے نعروں سے گونج رہا ہے، کشمیر میں کیے گئے بھارتی مظالم پر بھارت کی دس ریاستوں سے دھواں نکلنا شروع ہوچکا ہے، مودی کی حماقتوں کی وجہ سے جو طوفان سرزمین ہند پر برپا ہوچکا ہے، مودی اس طوفان کو روکنے لیے اور عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے پاکستان سے جنگ چھیڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی احتجاج کو اپوزیشن کی سازش قرار دے کر اصل احتجاجی قوت جو مسلمانوں کی شکل میں ہے، اسے چھپانا چاہتا ہے، بھارت کے جنگی جنون کا نشہ اتارنے کا وقت آگیا ہے، غزوہ ہند کیلئے راہیں ہموار ہو رہی ہیں اور بارڈر پار سے بننے والے نئے پاکستان کے خدوخال ابھر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 834599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش