0
Sunday 29 Dec 2019 20:17

مانسہرہ میں 10 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کی تصدیق، مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوسکا

مانسہرہ میں 10 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کی تصدیق، مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوسکا
اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ میں 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی، تاہم مرکزی ملزم کو 3 روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ پولیس کے مطابق 3 روز قبل مانہسرہ کے گاؤں ٹھاکر میرا میں مدرسے کے 10 سالہ طالبعلم کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ میڈيکل رپورٹ میں طالبعلم پر جنسی زیادتی اور تشدد ثابت ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی کہنیوں پر زخم اور آنکھوں میں سوجن کے نشانات بھی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم قاری شمس الدین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، جبکہ اس کے بھائی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے مدرسے کو سیل کر دیا ہے، جبکہ ملزم قاری شمس الدین جو کہ سرکاری اسکول میں استاد بھی ہے، کے خلاف محکمہ تعلیم نے بھی انکوائری شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 835464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش