0
Thursday 7 Jul 2011 16:37

نواز شریف سے ملاقات، شاہ محمود غداری کرنے والوں کا انجام یاد رکھیں، پی پی کا شاہ محمود کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ

نواز شریف سے ملاقات، شاہ محمود غداری کرنے والوں کا انجام یاد رکھیں، پی پی کا شاہ محمود کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی سے غداری کرنے والے کھر اور جتوئی کا انجام یاد رکھیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو وزارت چلے جانے کے بعد پارٹی میں خرابیاں نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود نے پی پی، ق لیگ کو ملا کر پنجاب میں حکومت بنانے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ شاہ محمود پنجاب کے وزیراعلٰی بننا چاہتے تھے۔ راجہ ریاض نے بتایا کہ انہوں نے صدر زرداری سے درخواست کی ہے کہ شاہ محمود کو پارٹی عہدے سے ہٹایا جائے۔
پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شاہ محمود قریشی کی رکنیت ختم کی جائے۔ شاہ محمود قریشی نے بغیر اجازت مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 83557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش