0
Tuesday 31 Dec 2019 01:01

فیصل آباد، شیلٹر ہوم تیار ہونے کے باوجود متعدد افراد سخت سردی میں باہر سونے پر مجبور

فیصل آباد، شیلٹر ہوم تیار ہونے کے باوجود متعدد افراد سخت سردی میں باہر سونے پر مجبور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے فیصل آباد میں ضرورت مند اور  بے گھر افراد کے لیے حکومت کی جانب سے بنائی گئی پناہ گاہ (شیلٹر ہوم) تیار ہونے کے باوجود متعدد افراد سخت سردی میں باہر سونے پر مجبور ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گذشتہ سال سخت سردی میں کھلے آسمان تلے سونے والے نادار اور ضرورت مند افراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت لاہوراور پشاور سمیت مختلف شہروں میں متعدد پناہ گاہیں قائم کی گئیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کی عارضی پناہ گاہ کو مکمل طور پر تیار ہوئے ایک ماہ ہوچکے ہیں جہاں 350 افراد کے لیے گرم بستر کا انتظام کیا گیا ہے۔ تاہم اس پناہ گاہ میں کسی بھی ضرورت مند کو داخل ہونے کی اجازت نہیں کیوں کہ اس کا افتتاح ابھی تک نہیں ہوسکا ہے اور شیلٹر ہوم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ پناہ گاہ کے افتتاح کےلیے وزیراعظم کاانتظار ہے جس کے بعد اس کا استعمال شروع کیا جائے گا۔ بعد ازاں جیو نیوز پر خبرچلتے ہی انتظامیہ نے ایکشن لیا اور ضرورت مندوں کے لیے پناہ گاہ کھول دی گئی۔




 
خبر کا کوڈ : 835693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش