0
Tuesday 31 Dec 2019 12:03

ملاکنڈ میں دو مختلف ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 32 زخمی

ملاکنڈ میں دو مختلف ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 32 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن میں دو مختلف ٹریفک حادثے پیش ہوئے ہیں جن میں 8 افراد جاں بحق، جبکہ 32 زخمی ہوئے ہیں، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں حادثے پلئی کے مقام پر پیش آئے۔ دونوں مسافر وین موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر گئیں۔ پولیس اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پہلے حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے، جبکہ دوسرے حادثے میں 3 افراد جاں بحق، جبکہ 18 زخمی مسافر ہوئے۔ دوسرے حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثات کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچی جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے ویگنوں میں پھنسے افراد کو نکالا اور ہسپتال پہنچایا۔ صورتحال کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے خون جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 835742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش