0
Wednesday 1 Jan 2020 21:11

سرکلر ریلوے کا منصوبہ پنجاب میں ہوتا تو کب کا مکمل ہو چکا ہوتا، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

سرکلر ریلوے کا منصوبہ پنجاب میں ہوتا تو کب کا مکمل ہو چکا ہوتا، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سرکلر ریلوے کا منصوبہ اگر پنجاب میں ہوتا تو کب کا مکمل ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے وفاق کے ساتھ اختلافات نہیں ہیں لیکن وفاق خود صوبے کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے گورنر سندھ اور وفاقی وزراء کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ گرین لائن کی بسیں وفاق، سندھ کو دے گا لیکن اس کو بھی ایک سال سے زائد کا وقت گزر گیا مگر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء ایم کیو ایم کو خوش کرنے کے لئے پریس کانفرنس کرکے گئے ہیں مگر ان کو سندھ میں کام کوئی نہیں کرنا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے عمران خان، اسد عمر کو کہتے آرہے ہیں کہ کراچی کے لئے کچھ کرنا ہے لیکن ابھی تک کچھ کیا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالائق، نالائق ہی ہوتے ہیں وہ سندھ کے لئے نہ کچھ کریں گے اور نہ ہی کچھ دیں گے۔ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ نیازی صاحب! گزشتہ ایک سال سے ایم کیو ایم، جی ڈی اے، ق لیگ اور بلوچستان والوں کو لولی پاپ دیتے آرہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 835941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش