0
Friday 10 Jan 2020 21:50

مظفرگڑھ، مجلس وحدت مسلمین کی امریکہ مخالف احتجاجی ریلی، حکومتی موقف پر اظہار افسوس 

مظفرگڑھ، مجلس وحدت مسلمین کی امریکہ مخالف احتجاجی ریلی، حکومتی موقف پر اظہار افسوس 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے زیراہتمام امریکہ کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر بزدلانہ حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا اسلام حسینی نے کی، جبکہ ڈاکٹر مجاہد حسین، خواجہ ملازم حسین، خواجہ ساجد حسین، خواجہ اللہ داد، خواجہ مجاہد حسین، غلام حسین، نوحہ خواں شاہ زیب علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اور اس کے حواریوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسلام حسینی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کا رویہ بزدلانہ، غیر معقول اور غیر منصفانہ ہے، غیر مسلمز نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر مذمت کی ہے مگر ہمارے حکمران مسلمان ہوتے ہوئے بھی مذمت نہ کرسکے، یہ کس کو خوش کر رہے ہیں۔؟

انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی وہ شخصیت ہے، جس نے کہا کہ پاکستان پر اگر حملہ ہوا تو سب پہلے میں شہادت دوں گا، جس نے یہود کی پیدائش طالبان، داعش جو مقدسات آئمہ معصومین، صحابہ کرام کو پامال کرنے میں مصروف عمل تھے، کو شکست دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایران جس پر عشروں سے پابندیاں تھیں، مگر اس نے امریکہ کے سامنے سر نہیں جھکایا، ہمارے حکمران امریکہ کے سامنے بولنے سے بھی خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے لئے مسلم امہ سمیت ہر مکتب فکر کے لوگوں کے دلوں میں نفرت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 837729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش