0
Friday 10 Jan 2020 23:18

پاکستان میں جزوی چاند گرہن شروع

پاکستان میں جزوی چاند گرہن شروع
 اسلام ٹائمز۔ دنیا کے کئی ممالک کی طرح جزوی چاند گرہن یا پین امبرل لونر ایکلپس پاکستان میں بھی شروع ہوچکا ہے اور اسے جزوی چاند گرہن بھی کہا جاتا ہے جس میں زمین کا ہلکا سایہ چاند پر پڑتا ہے۔ پاکستان میں سال کا پہلا چاند گرہن شروع ہوگیا ہے جو یورپ، آسٹریلیا، ایشیا، افریقہ ، شمالی افریقہ کے غالب حصوں اور دیگر خطوں میں بھی دیکھا جارہا ہے۔ چاند گرہن کا اوسط دورانیہ چار گھنٹے بتایا جارہا ہے اور پاکستان کے مختلف مقامات پر اس کی ابتدا مختلف اوقات میں ہوئی ہے۔ کوئٹہ میں دس بج کر 7 منٹ پر چاند گرہن شروع ہوا اور بارہ بج کر دس منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔ اس کے بعد گرہن کم ہونا شروع ہوگا اور یوں رات دو بج کر بارہ منٹ پر ختم ہوجائے گا۔ عین اسی طرح چند منٹوں کے فرق سے چاند گرہن پاکستان کے دیگر حصوں میں بھی شروع ہوگا۔ پورے پاکستان میں چاند گرہن کا اوسط دورانیہ 4 گھنٹے پانچ منٹ تک جاری رہے گا۔

جب ہماری زمین سورج اور چاند کے عین درمیان ایک سیدھی لائن میں پہنچ جاتی ہے تو زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے جسے چاند گرہن کہا جاتا ہے۔ جیسے ہی زمین گھوم کر اس لائن سے آگے نکل جاتی ہے چاند گرہن ختم ہوجاتا ہے۔ چاند گرہن کی تین اقسام ہوتی ہیں جن میں مکمل، جزوی، اور پین امبرل چاند گرہن شامل ہیں۔ تیسری قسم میں زمین کا ہلکا سایہ چاند پر گرتا ہے اور چاند گرہن ہونے کے باوجود یہ کہیں نظر آتا ہے اور بعض مقامات پر بالکل دکھائی نہیں دیتا۔ تاہم پاکستان سمیت ایشیا کے کئی ممالک میں اسے دیکھا جاسکے گا۔
خبر کا کوڈ : 837746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش