0
Sunday 19 Jan 2020 17:30

گندم میں کرپشن کرکے بلدیاتی الیکشن کیلئے فنڈ اکٹھا کیا جارہا ہے، فردوس شمیم نقوی

گندم میں کرپشن کرکے بلدیاتی الیکشن کیلئے فنڈ اکٹھا کیا جارہا ہے، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں پیپلز پارٹی کو گندم کے بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ گندم میں کرپشن کرکے بلدیاتی الیکشن کے لئے فنڈ اکٹھا کیا جارہا ہے۔ انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پپپلز پارٹی کے تمام وزراء گندے اور کرپشن میں ملوث ہیں، کرپشن کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں موجود نرسوں نے باجے اور مرلیاں بجانے شروع کردی ہے، ان کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے، سندھ حکومت خود آٹا چوری میں ملوث ہے، گندم کیوں نہیں خریدی گئی۔ پی ٹی آئی کے ارکان کا کہنا تھا کہ کل سے صوبے بھر میں وفاق کی جانب سے این ایل سی کے ذریعے سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں حکومت کو گندم کی کمی کا جواب دینا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 839429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش