0
Monday 20 Jan 2020 10:39

لاہور، انسانی حقوق کیلئے سرگرم سماجی رہنما جلیلہ حیدر گرفتاری کے بعد رہا

لاہور، انسانی حقوق کیلئے سرگرم سماجی رہنما جلیلہ حیدر گرفتاری کے بعد رہا
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کیلئے سرگرم معروف قانون دان جلیلہ حیدر کو لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کے بعد رہا کر دیا گیا۔ جلیلہ حیدر کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جلیلہ حیدر لندن جانے  کیلئے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں تھیں کہ لاہور ایئرپورٹ پر فیڈرل انویسٹی گیشن کی ٹیم نے حراست میں لے لیا۔ جلیلہ حیدر کی گرفتاری پر ان کے ساتھ آنیوالے پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے کارکنوں کا شدید احتجاج کیا اور  حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ کارکنوں کی ایف آئی اے کی ٹیم کیساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی۔ صورتحال بے قابو ہونے پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے دستوں کو طلب کر لیا گیا۔ تاہم ایف آئی اے نے بعدازاں انہیں جانے کی اجازت دیدی۔
 
خبر کا کوڈ : 839511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش