0
Tuesday 21 Jan 2020 10:15

پاک امریکا تعلقات بڑھانے کا مقصد مشترکہ ہے، ایلس ویلز

پاک امریکا تعلقات بڑھانے کا مقصد مشترکہ ہے، ایلس ویلز
اسلام ٹائمز۔ امریکی معاون نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیاء ایلس ویلز کا اپنے دورۂ پاکستان کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاک امریکا دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا مقصد مشترکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی اصلاحات نے امریکی تجارت کے لیے پرکشش ماحول پیدا کیا ہے، پاکستان کی عالمی بینک کی آسان تجارت رینکنگ میں 28 درجے بہتری آئی ہے۔ یلس ویلز نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیش رفت ہونے پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے بات چیت پر خوشی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 4 روزہ دورے پر 2 روز قبل پاکستان پہنچی ہیں، وہ سری لنکا اور بھارت کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچی ہیں۔ آج ان کے 4 روزہ دورے کا تیسرا دن ہےگزشتہ روز انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی تھی۔ ایلس ویلز اپنے 4 روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ ذرائع کے مطابق امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات،خطے کے امور اور افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بات چیت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 839707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش