0
Thursday 23 Jan 2020 17:56

بھرتی کیس، غلط بیانی پر خیبر پختونخوا حکومت کو 5 لاکھ روپے جرمانہ

بھرتی کیس، غلط بیانی پر خیبر پختونخوا حکومت کو 5 لاکھ روپے جرمانہ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملازمین کی بھرتی کے کیس میں غلط بیانی پر خیبر پختونخوا حکومت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی جبکہ وزیراعلیٰ کو ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔ صوبائی ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اپنایا کہ 2009 میں 17 افراد کو بھرتی کرکے اسی سال فارغ کر دیا گیا، بعدازاں ہائیکورٹ نے بحال کر دیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب کیا آپ نے درخواست کو دیکھا ہے۔؟ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے، وزیراعلیٰ کو کہہ دیں کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس میں تمام لاافسر نئے بھرتی کردیں۔ ایڈووکیٹ جنرل نے اعتراف کیا کہ جی بالکل غلطی ہوئی ہے تاہم درخواست 2012 میں دائر ہوئی تھی، چیف جسٹس نے کہا کیوں نہ پورے ایڈووکیٹ جنرل آفس کوہی معطل کردیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 840250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش