0
Saturday 25 Jan 2020 16:36

پیچیدہ مسائل پر سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، شہزاد اکبر

پیچیدہ مسائل پر سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، شہزاد اکبر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ آئین ایک دستاویز ہے کوئی صحیفہ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ، آئین اور جمہوریت کے مستقبل کے حوالے سے مکالمے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کا تسلسل ضروری ہے، اٹھارویں ترمیم پر صرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے، ہم تو بل پاس نہیں کروا سکتے تو آئینی ترمیمی بل کیسے منظور کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سول سروسز زوال کی طرف گامزن ہیں لہذا ہمیں اپنے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ پیچیدہ مسائل پر سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے اور بہتر ڈائیلاگ پارلیمان سے باہر شروع ہوتا ہے جس میں عوام کی آواز شامل ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی کو روکنا ناممکن ہے، آئین ایک دستاویز ہے کوئی صحیفہ نہیں ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں سیاسی گنجائش نہیں ہے جو طلباء اور تاجر تنظیموں کے ذریعے بنائی جا سکتی ہے، اگلی نسل کے لیے ہمیں سیاسی جگہ بنانی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 840642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش