0
Saturday 25 Jan 2020 16:49

پشاور، مسافر ٹرین کا ریت سے بھرے ٹرالر سے تصادم، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

پشاور، مسافر ٹرین کا ریت سے بھرے ٹرالر سے تصادم، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ
اسلام ٹائمز۔ کراچی آنے والی عوامی ایکسپریس ریت سے بھرے ٹرالر سے ٹکرا گئی، تاہم تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے قریب اضاخیل میں جلد باز ڈرائیور نے عین اسوقت اپنی ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو پٹری کی دوسری جانب لے جانے کی کوشش کی جب کراچی آنے والی عوامی ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی۔ نتیجے میں ٹرین ٹرالی سے ٹکرا گئی، تاہم ڈرائیور کی مستعدی کے باعث بڑا حادثہ نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ حادثے کے دوران ٹریکٹر ٹرالی میں سوار 3 افراد میں سے 2 نے چھلانگ لگا دی، جبکہ ایک شخص ایسا نہ کرسکا جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا۔ زخمی کی شناخت الطاف کے نام سے ہوئی ہے اور اسے طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 840644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش