0
Saturday 25 Jan 2020 20:00

سوات، خواجہ سراؤں نے مینگورہ پولیس اسٹیشن پر ہلہ بول دیا

سوات، خواجہ سراؤں نے مینگورہ پولیس اسٹیشن پر ہلہ بول دیا
اسلام ٹائمز۔ سوات میں رپورٹ درج نہ کرانے پر خواجہ سراؤں نے مینگورہ پولیس اسٹیشن پر ہلہ بول دیا اور تھانے پر پتھروں اور اینٹوں کی بارش کردی۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سراؤں نے مبینہ طور پر رپورٹ نہ درج کرنے پر تھانے کے سامنے احتجاج کیا اور اسی دوران پولیس اسٹیشن پر ہلہ بول دیا۔ پتھروں اور اینٹوں کی بارش کے باعث سیدو مینگورہ روڈ پر بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے سڑک بند ہوگئی۔ پولیس نے کئی خواجہ سراؤں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا، موقع پر موجود لوگوں اور خواجہ سراؤں سے موبائل چھین لئے گئے۔ اس حوالے خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ ہم پر پچھلی رات کو حملہ آورں نے فائرنگ کی، پولیس نے ملزمان کو چھوڑ دیا، جبکہ اب مذاکرات کے نام پر دو درجن سے زائد خواجہ سراؤں کو حوالات میں بند کردیا ہے۔ دوسری جانب مینگورہ پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراء نعمت علی اور سجاد علی کا حسین علی کے مابین جھگڑا ہوا تھا، نعمت علی کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کرکے ملزمان کو گرفتار اور بعدازاں عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں سے انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی ضمانت پر خوجہ سراء مشتعل ہوگئے اور پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا، جس کے بعد سیلف ڈیفنس اور ٹریفک کو بحال کرنے کیلئے قانونی کارروائی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 840682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش