0
Sunday 26 Jan 2020 23:04

وفاق اور پنجاب میں تبدیلی ہمارے ٹارگٹ ہیں، رانا تنویر حسین

وفاق اور پنجاب میں تبدیلی ہمارے ٹارگٹ ہیں، رانا تنویر حسین
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے باغی ارکان اور ان کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا تنویر حسین نے وزیراعظم عمران خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران حکومت کو ملک سنوارنے کا پورا موقع دیا، لیکن انہوں نے دیوالیہ کر دیا۔ انہوں نے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے باغی ارکان اور ق لیگ کے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، سلیکٹڈ حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے۔ رانا تنویر نے اپنے بیان میں لندن جانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لندن ہمیں طلب کیا گیا نہ علم ہے، وفاق اور پنجاب میں تبدیلی ہمارے ٹارگٹ ہیں لہذا کوئی لندن پلان نہیں بن رہا۔
 
خبر کا کوڈ : 840862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش