0
Thursday 30 Jan 2020 22:03

آئی جی سندھ کیلئے 5 نام قبول نہیں تو ان پانچوں کو سرکاری ملازم رکھنے کا جواز نہیں، شرجیل میمن

آئی جی سندھ کیلئے 5 نام قبول نہیں تو ان پانچوں کو سرکاری ملازم رکھنے کا جواز نہیں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر سندھ حکومت کے 5 پیش کردہ نام قابل نہیں تو پھر انھیں ملازمت میں رکھنے کا بھی کوئی جواز نہیں۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے پیش کردہ پانچ نام اگر آئی جی کے عہدے کے لئے مناسب نہیں ہیں تو پھر انہیں ملازمت میں رکھنے کا بھی کوئی جواز نہیں۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اگر وفاق سمجھتا ہے کہ سندھ حکومت کے پیش کردہ ناموں میں کوئی بھی اہلکار قابل نہیں ہے تو پھر سوال بنتا ہے کہ ایسے اہلکار اہم عہدوں پر کیوں اور انہیں دوسرے عہدوں پر کن صلاحیتوں کی وجہ سے رکھا جارہا ہے اور کیا ان اہلکاروں کو مستقبل میں بھی کوئی عہدہ نہیں دیا جائے گا؟
خبر کا کوڈ : 841679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش