0
Sunday 2 Feb 2020 09:13

بنوں، پولیس مقابلے میں ایس ایچ او شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

بنوں، پولیس مقابلے میں ایس ایچ او شہید، 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او سٹی عبدالحمید خان شہید ہو گئے ہیں جبکہ پولیس کی جوابی کاروائی میں  دو افراد مارے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ نایاب نامی منشیات فروش بنوں سٹی میں اپنے گھر میں موجود ہے جو کہ پولیس کو دہشت گردی سمیت 11 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا، جس پر ایس ایچ او سٹی عبدالحمید خان مروت نفری کے ہمراہ ان کے گھر پہنچے ایس ایچ او کے گھر کے اندر جاتے ہی ان پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ گولی کا نشانہ بن کر موقع پہ ہی شہید ہو گئے، جس کے بعد موقع پر موجود کیو آر ایف پارٹی نے بھی جوابی کاروائی شروع اور ڈیڑھ گھنٹے تک دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں دو ملزمان نایاب ولد جانباز سکنہ میر اعظم بدر خیل منڈان، نعمت اللہ ولد راست باز سکنہ مسلم آباد  پولیس کی جوابی کاروائی میں مارے گئے جبکہ ایک بلال نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے موقع سے فرار ہونے والے دو مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جو کہ بہت جلد گرفتار کئے جائیں گے۔ پولیس نے ایک کلاشنکوف، دو پستول ایک دستی بم اور چنگ چی رکشہ قبضہ میں لئے ہیں اس موقع پر شہید ایس ایچ او عبدالحمید کی نماز جنازہ پولیس لائن بنوں میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں صوبائی وزیر شاہ محمد خان ،کمشنر بنوں عادل صدیق، ڈی آئی جی بنوں غفور آفریدی، ڈی پی او یاسر آفریدی آرمی کے آفسران سمیت دیگر نے شرکت کی مقتول کو جنازہ کے بعد اپنے آبائی گاوں روانہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 842110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش