0
Sunday 2 Feb 2020 19:30

عمران خان اقتدار کیلئے وزیراعظم نہیں بنے بلکہ وہ اس نظام کو بدلنا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

عمران خان اقتدار کیلئے وزیراعظم نہیں بنے بلکہ وہ اس نظام کو بدلنا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر اوورسیز پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں اور یہ عمران خان کے سچے سپاہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے جبکہ خوشحال، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان پی ٹی آئی کا ویژن ہے۔ عمران خان اقتدار کے لیے وزیراعظم نہیں بنے بلکہ وہ اس نظام کو بدلنا چاہتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم ملکی خزانے کی ایک ایک پائی امانت سمجھ کر خرچ کر رہے ہیں اور بدعنوانی میں جکڑے ملکی نظام کو بدلنے کے لیے تحریک انصاف کوشاں ہے، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کے لیے نہیں بلکہ اپنی ذات کے لیے سیاست کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کو داوَ پر لگا کر پاکستان کی فکر کر رہے ہیں اور انہیں عوام کا درد اور احساس ہے۔ وزیراعظم ایسا نظام چاہتے ہیں، جہاں امیر اور غریب کے لیے ایک قانون ہو، ملک میں غریب افراد کے لیے لنگر خانے اور پناہ گاہیں بنائی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر عارضی اجازت لے کر باہر گئے اور باہر جا کر اب پلیٹلیٹس کم یا زیادہ ہونے کا کوئی ذکر نہیں کیا جا رہا، جبکہ بھائی کی تیمارداری کے لیے جانے والا بھی سازشوں میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 842202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش