0
Tuesday 11 Feb 2020 23:45

پاراچنار کے کئی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کی منظوری

پاراچنار کے کئی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے علاقہ شلوزان، پیواڑ، تری منگل، بغدی، کراخیلہ، کچکینہ، للمئے، بوڑکی، خرلاچی، نستی کوٹ، شنگک کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کیلئے حکام کی جانب سے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 18 دسمبر 2019 کو ہونے جاری والے ٹینڈر کے مطابق ان علاقوں کی سڑکوں پر کام معطل تھا، جس پر پاراچنار کے صحافیوں کی جانب سے بھرپور کوریج دی گئی، جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ان سڑکوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم جاری کیا اور انشاء اللہ عنقریب ان سڑکوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ جس سے مذکورہ بالا کئی علاقوں کے عوام کو ریلیف ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 843984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش